Friday, 20 September 2024


سیاستدان ، عدلیہ ، بیوروکریٹس کی وی آئی پی لین میں داخلے پر پابندی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر حسا س اداروں کی جانب سے ائیر پورٹ انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جا ری کر دیا گیاہے جس میں انتظامیہ کو ائیرپورٹ کے چاروں طرف سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی کوبھی وی آئی پی لین میں پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے ۔ سیاستدان ، عدلیہ ، بیوروکریٹس کی وی آئی پی لین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورکسی بھی شخصیت کو بھی وی آئی پی لین میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے جس پر عمل کر تے ہوئے گورنر سندھ کی آمد پر ہیڈ کوآرٹر سے اجازت طلب کرکے گورنرسندھ کو رسائی دی گئی

 

Share this article

Leave a comment