Friday, 20 September 2024


پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بال بال بچ گیا

 

ایمز ٹی وی(بہاولنگر) پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے بہاولنگر میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس میں اعلیٰ افسران اور جوان سوار تھے ۔
بہاولنگر کے علاقے تخت محل میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران جوان اور افسران محفوظ رہے . ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ تکنیکی خرابی تھا یا خراب موسم۔
ہنگامی لینڈنگ کے بعد پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کے دستے موقع پر پہنچے جنہوں نے ہیلی کاپٹر کو حفاظتی تحویل میں لے کر تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

 

Share this article

Leave a comment