Friday, 20 September 2024


مشتبہ شخص کو دیکھ کر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

 

ایمز ٹی وی(لاہور ) دہشتگردوں کی جانب سے لاہور میں پولیس کو ٹارگٹ کئے جانے کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس افسران اور جوانوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے مراسلہ جا ری کر دیا ۔
آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے جاری مراسلے میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کانشانہ بننے سے بچنے کیلئے پو لیس افسران و جوان اپنی نقل و حرکت کو خفیہ رکھیں اور روزانہ اپنے دفتر آنے جانے کے راستوں اور اوقات کار کو تبدیل کریں ۔مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ ڈیوٹی کے آغاز اور اختتام کے موقع پر زیادہ تعداد میں ایک جگہ اکٹھے نہ ہوں اگر کسی بھی جگہ کو ئی مشتبہ شخص ان کی جانب آتاہوا نظرآئے تو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment