Sunday, 22 September 2024


بستروں کی کمی کے باعث مریض زمینوں پرلیٹنے پر مجبور

 

ایمز ٹی وی (صحت /کوئٹہ ) تنظیم ادارہ بحالی مستحقین کی چیئر پرسن مسز ثریا اللہ دین نے گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج ہسپتال کے کینسر وارڈ کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ مسز صبا نواز مگسی بھی تھیں۔ انہوں نے کینسر کے مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ڈاکٹر زاہد محمود اور انکی ٹیم کی کارکردگی توجہ اور خدمت خلق کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرض کی بروقت تشخیص اور علاج سے کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر صحت اپنی ذاتی توجہ سے بی ایم سی شعبہ کینسر پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پورے صوبے کیلئے بی ایم سی میں صرف ایک ہی کینسر یونٹ قائم ہے اور بستروں کی کمی کے باعث مریض زمینوں پر لیٹے ہوئے ہیں اور علاج معالجے کی دیگر سہولیات بھی ناپید ہیں ۔ جبکہ مریضوں کی سالانہ تعداد ہزاروں میں ہے اور انکے کیلئے پورے صوبے میں صرف ایک یونٹ نہایت ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ بی ایم سی کی عمارت میں ہی الگ سے 40بستروں پر مشتمل ایک اور وارڈ قائم کیاجائے اور یہاں متعلقہ ضروری مشینری بھی فراہم کی جائے ۔

 

 

Share this article

Leave a comment