Saturday, 21 September 2024


"ناپا"کے زیر اہتمام فیسٹیول کاآغاز 16مارچ سے ہوگا

 

ایمز ٹی وی( اںٹر ٹینمنٹ) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا )کے زیر اہتمام انٹر نیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول کاآغاز 16مارچ سے کیاجائے گا ۔فیسٹیول میں ملکی وغیرملکی فنکار حصہ لیں گے۔ اس بات کااعلان ناپا کے ڈائریکٹر پروگرامز و ایڈمن ارشد محمود نے جمعرات کے روز ناپامیں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زین احمد ، میوزک آف ہیڈ نفیس احمد ، اکبراسلام ، شیماکرمانی ، ندیم احمد ودیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ناپا نے ہمیشہ باصلاحیت لوگوں کو مواقع فراہم کیے ہیں یہاں ہر زبان بولنے والوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاتا ہے۔ انٹر نیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول 16مارچ سے 2اپریل تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر زین احمد نے بتایا کہ 24پروگرامز میں 5ڈرامے شامل ہیں۔ اس بار فیسٹیول میں نیپال ،فلسطین کے تھیٹر گروپز پہلی بار حصہ لے رہے ہیں جبکہ جرمنی ، امریکا اور اٹلی کے فنکار بھی اپنے اپنے فن کامظاہرہ کریں گے ۔ میوزک آف ہیڈ نفیس احمد ، شیماکرمانی نے بھی خطاب کیا۔

 

Share this article

Leave a comment