Saturday, 21 September 2024


صوفی نائٹ میں پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر سے لوک فنکاروں کی شرکت

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )محبت ،رواداری اور امن کا پیغام پھیلانے کیلئے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، گلو کاروں نے صوفی کلام اس خوبصورت انداز میں سنایا کہ شرکا بے اختیار جھوم اٹھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں سجی صوفی نائٹ میں گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،صوفیانہ شاعری کو جدید انداز میں پیش کر کے گلوکاروں نے خوب داد حاصل کی ۔ صوفیانہ کلام سے تقریب میں شریک غیرملکی مہمان بھی محظوظ ہوئے،تقریب میں پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر سے آئے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

Share this article

Leave a comment