Saturday, 21 September 2024


وزیراعظم نےسندھ میں آنے میں بہت دیرکردی، خورشیدشاہ کی تنقیدی نشتر

 

ایمزٹی وی(سندھ)پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نوازشریف کے ٹھٹھہ جلسے پر تنز کرتے ہوئے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکر ہے کہ وزیراعظم کو 4 سال بعد سندھ کا خیال آیا نوازشریف نے سندھ میں آنے میں بہت دیر کردی ان سے یہی کہوں گا کہ بڑی دیر کردی مہربان آتے آتے لیکن اب انہوں نے جو جو اعلانات کئے ہیں وہ پورے بھی ہونے چاہئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں سہولیات کا فقدان ہے سندھ میں کہیں بھی موٹروے تعمیر نہیں ہورہی ایکسپریس وے کو موٹر وے بنادیا گیا ہے، ملک میں 51 فیصد آبادی محفوظ نہیں تو اس سے بڑی ناکامی کیا ہوگی،حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا چاہئے جب کہ خواتین کو غیرمحفوظ ہونے کا بیان دینے والے وزیرداخلہ کو اب گھر چلے جانا چاہئے۔
پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں میں لڑائی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں محاذ آرائی اچھی بات نہیں سیاست دانوں کو جاہلانہ طرز عمل اپنانے کے بجائے اچھے کردار سے متوجہ کرنا چاہئے عوام کے منتخب نمائندوں کی آپس میں گالی گلوچ سے دنیا بھرمیں غلط تاثر قائم ہوگا اور عوام کی دل آزاری بھی ہوتی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment