Friday, 20 September 2024


مشتاق شیخ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

 

ایمزٹی وی(حیدرآباد)نیب نے حید ر آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ افسر مشتاق احمد شیخ کو پہلے سے گرفتار کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر گرفتار کیا ،مشتاق شیخ سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ ،3کلو سونا ،9قیمتی گاڑیاں و دیگر دستا ویزات برآمد ہوئیں ،ان دستا ویزات میں بنگلوں ،پلاٹوں اور گھروں کی تفصیلات شامل ہیں ۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے سے گرفتار کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر کارروائی کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسرمشتاق احمد شیخ کو گرفتار کیا ۔ملزم سے برآمد ہونے والے سامان میں 17.3ملین روپے نقدی و پرائز بانڈ ،37ہزار سعودی ریال ،3کلو سونا ،9گاڑیاں ،ایک طلائی گھڑی ،ڈی ایچ اے کراچی میں دو پلاٹوں کے دستا ویزات ،ہالہ میں دو گھر ،ہالہ میں 45ایکڑ پر محیط ایک فارم ہاوس ،85بھینسیں ،31گائیں،30بکریاں ،3ہرن ،4مور ،ہالہ میں 200ایکڑ زرعی رقبہ ،قاسم آباد حیدر آباد میں 3گھر ،حید ر آباد میں 2فلیٹ ،ایک لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سر ٹیفکیٹس ،ایما رگیگا کراچی میں 40ملین روپے کی سرمایہ کاری کے دستا ویزات اور مختلف بینک اکاﺅنٹس کی 31چیک بکس ہیں ۔ملزم کے بنگلے ،فارم ہاوس ،شادی ہال و دیگر مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment