Friday, 20 September 2024


کراچی میں چنگچی چلانےپر شرائط لاگو

ایمزٹی وی(کراچی) عدالت نے شہر قائد میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس کے لئے موٹرسائیکل رکشہ کو 17 شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی قانونی اجازت مل گئی ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چنگچی رکشوں کو 17 شرائط سے گزر کر سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کردہ 17 شرائط میں رکشے کا ماڈل بھی شامل تھا جسے تیار کرلیا گیا ہے اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے اسے فٹ بھی قرار دے دیا ہے۔ نئے چنگچی رکشے 100 سی سی اور اس پر صرف 4 سواریوں کی گنجائش رکھی گئی ہے اور سواریوں کے باحفاظت سفر کے لئے سیفٹی گارڈز کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر عاطف رضا کا کہنا ہے کہ روٹس کے لئے حکومت کو لسٹ فراہم کردی گئی ہے اور رکشوں کو علاقوں کے اندر روٹس پر ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔

Share this article

Leave a comment