Friday, 20 September 2024


سی آئی اے اور پینٹا گون میں دوبارہ محاذ آرائی کا دروازہ کھل گیا

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملے کرنے کا اختیار سی آئی اے کو دیدیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب ڈرون حملے کرنے کا اختیار سی آئی اے کے سپرد کردیا ہے جبکہ اس سے قبل اوبامہ کے دور میں ڈرون حملے کرنے کا اختیار پینٹا گون کے پاس تھا۔امریکی اخبار کے مطابق سابق صدر اوبامہ نے سی آئی اے کے اختیارات کو محدود کیا تھا
جبکہ ٹرمپ نے ڈرون حملے کرنے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا خفیہ اختیار سی آئی اے کو دیدیا ہے۔ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اور پینٹا گون میں دوبارہ محاذ آرائی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment