Friday, 20 September 2024


لفٹ گرنے سے 17مزدور ہلاک امدادی کارروائیاں جاری

 

ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین کے شمال مشرقی علاقے میں لفٹ گرنے سے 17مزدور ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی علاقے میں کوئلے کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک لفٹ گر گئی ۔ لفٹ گرنے سے 17مزدور دب کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
واقعے کے وقت کان میں درجنوں مزدور کام کر رہے تھے تاہم لفٹ گرنے کے بعد متعدد لاپتہ ہیں جبکہ 17مزدوروں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے

 

Share this article

Leave a comment