Saturday, 21 September 2024


موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئےفرار

 

ایمز ٹی وی(لاہور) آزادی چو ک کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مینار پاکستان کے قریب پرانی دشمنی کی بناءپر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افرادجان کی بازی ہارگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں لین دین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا جس سے دو بھائی ایوب اور شکور اور راہگیرنعیم ستار جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے دوںو ں بھائی جائیداد کےتنازع کی وجہ سے عدالت میں پیشی کیلئے جارہے تھے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس کےمطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان پر پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

 

Share this article

Leave a comment