Saturday, 21 September 2024


تمام ڈیٹا لیپ ٹاپ میں رکھا جائے،خصوصی عدالت

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار عبد الوہاب علوی خلاف ایک گواہ جیل روڈ پر واقع پی سی او کے مالک حافظ عمر نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ عدالت نے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے کیس کی سماعت کی۔ گواہ نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹر نے اس کے پی سی او سے ایزی پیسے کے ذریعے ملزم کو رقم بھجوائی۔ درخواست گزار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔ ملزم نے تمام ڈیٹا کو اپنے لیپ ٹاپ میں رکھا اور اسی ڈیٹا کو جواز بنا کر ملزم نے خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کیا اور ان سے بھتہ وصول کرتا رہا۔ مزید سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

 

Share this article

Leave a comment