Saturday, 21 September 2024


محکمہ ریلوے کو ٹرین کسان کے حوالے کرنے کا حکم

 

ایمز ٹی وی(لدھیانہ)بھارت میں کسان نے ریلوے کو دی گئی زمین کے عوض معاوضہ نہ ملنے کے مقدمہ میں ٹرین جیت لی ، عدالت نے محکمہ ریلوے کو ایکسپریس ٹرین کسان کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی بھارتی ریاست پنجاب کے سنگھ نامی کسان سے ریلوے نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے زمین حاصل کی تاہم ریلوے حکام اسے معاوضہ دینے میں لیت و لعل سے کام لیتے رہے جس پر2015 ءمیں کسان نے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا. عدالت نے ریلوے کو زمین کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تاہم اس کے باوجود ریلوے نے کسان کو اس کی زمین کا معاوضہ ادانہیں کیا جس پر سنگھ نے دوبارہ مقدمہ دائر کر دیا ۔کسان کے وکیل نے بتایا کہ جج نے کسان سنگھ کو ایکسپریس ٹرین دیئے جانے اور لدھیانہ ریلوے سٹیشن میں ایک کمرہ بھی کسان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔ وکیل نے بتایا کہ اگر ریلوے نے ہفتہ کو ادائیگی نہ کی تو عدالت کسان کو دی جانے والی ٹرین کی نیلامی کر کے رقم دینے کا فیصلہ سناسکتی ہے

 

Share this article

Leave a comment