Saturday, 21 September 2024


ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے لڑائی کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) دوران پرواز مسافروں کی لڑائی کے باعث غیر ملکی پرواز نے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی ۔ ایتھوپین ایئر لائن کی پرواز نے مسافروں کی لڑائی کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، لڑائی سے چینی باشندے سمیت2مسافر زخمی ہوگئے اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے لڑائی کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی چینی باشندے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایتھوپین ایئر لائن کی پرواز اندیس ا بابا سے بیجنگ جا رہی تھی کہ مسافروں میں لڑائی شروع ہو گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر لاہور ایئر پورٹ پر اتارا اور مدد طلب کی جس پر اے ایس ایف حرکت میں آئی ۔ زخمی مسافر کا نام لیو بیانگ جی بتایا گیا ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو مسافروں کی لڑائی کی وجہ سے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ، لڑائی کی وجہ سے مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں

 

Share this article

Leave a comment