Sunday, 10 November 2024


بھارتی متعصب ترین وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھالیا

 

ایمزٹی وی(اترپردیش)بھارت کی اہم ترین ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند اور متعصب ترین ہندو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے 21ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،یوگی آدتیہ ناتھ کے ہمراہ 2نائب وزرائے اعلیٰ اور 46وزرا ء نے بھی عہدے کا حلف لیا ،تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اہم سیاسی رہنما ؤں کی شرکت ۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اترپردیش کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد انتہا پسند ہندو رہنما اور گورکھپور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے 21ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے،اس تقریب میں 2نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما نے بھی حلف لیا۔ پرساد موریہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور پھول پور سے ممبر پارلیمنٹ جبکہ ڈاکٹر دنیش شرما لکھنوکے میئر ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں ریاست اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ میں شامل 46وزراء نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ،بی جے پی کے صدر امیت شاہ ،سابق وزیر اعلیٰ یوپی اکھلیش یادو ،راج سنگھ چوہان ،روی شنکر پرساد سمیت کئی اہم سیاسی رہنما بھی شریک تھے ۔
واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی شناخت مسلمانوں کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھنے والے ہندو رہنما کے طور پر ہوتی ہے اور وہ اکثر و بیشتر مسلمانوں کے بارے میں متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں ۔انتہا پسند ہندو رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’ہندو یوا واہنی‘‘ نامی ایک مسلح گروہ بھی بنا رکھا ہے اور یہ مسلح جتھہ مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت اور ریاست میں فسادات پھیلانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔یوگی آدتیہ ناتھ کا تعلق پہاڑی ریاست اتراکھنڈ کے گڑھوال کے ایک گاؤں سے بتایا جاتا ہے،یوگی آدتیہ ناتھ کی ساری سیاست تشدد سے پر رہی ہے اور خود ان کے خلاف بھی اقدام قتل ، معاشرے میں فساد برپاکرنے، دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے اور مزار کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کے تحت تین مقدمات بھی درج ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    14/07/2017

    Propecia For Hair Loss generic cialis Usa Pharmacy No Script