Saturday, 21 September 2024


رونالڈینو کا لیاری کے بچوں کے لئے پیغام

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) مایہ ناز فٹبالر رونالڈینو کے پاکستان آمد کے اعلان کے بعد فٹبال کھیلنے والے پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو نے پاکستان آنے کی تیاریاں تیز کردی ، اسٹار فٹ بالر نے کراچی آمد سے قبل لیاری کے بچوں کے نام پیار بھرا پیغام بھیج دیا۔ برازیل کے مایہ ناز فٹبالر رونالڈینیو کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد فٹبال شائقین ہی بیتاب نہیں ، وہ خود بھی کافی بے چین ہیں۔
سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیاری کے بچوں نے رونالڈینو سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو سٹار فٹبالر سے بھی رہا نہ گیا اور فوراً ٹوئٹر پر لکھا کہ لیاری کے بچوں ،مجھے تم سے پیار ہے اور جلد ملاقات ہو گی۔ا س سے قبل اسٹار فٹ بالر بوم بوم شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔رونالڈینیو جولائی میں پاکستان آئیں گے ، وہ کراچی میں ہونے والی فٹ بال لیگ میں ان ایکشن ہونگے اور بچوں کو کھیل کے گر بھی سکھائیں

 

Share this article

Leave a comment