Monday, 11 November 2024


سعودی شہریوں کوبھرتی کرنے کا پابند بنایا جائے گا،سعودی ذرائع

 

ایمز ٹی وی(جدہ) سعودی عرب نے مقامی ملازمتوں کے لیے غیرملکی افراد پرپابندی لگانے پرغور شروع کردیاہے۔بےروزگاری کے خاتمے کے لیے مقامی کمپنیوں کوسعودی شہریوں کوبھرتی کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی بہت معاون ثابت ہوگی ،سعودی عرب کی نئی معاشی پالیسی سے 2020 تک سعودی شہریوں کی بےروزگاری کی شرح میں 12.1 فی صد سے 9 فی صد کمی ہوگی۔ سعودی وزارت محنت کے متعارف کردہ نطاقات کے مطابق جو کمپنیاں 100 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کریں گی، انکو ایکسیلانٹ ریٹ کیا جائے گا، جبکہ 90 فیصد سعودی ملازمین سے کام چلانے والی کمپنیاں کو گرین، اس طرح تمام کمپنیوں کو 16 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ذیل میں آنے والی کمپنیاں کو لال رنگ دیا جائے گا، اور وہ خطرے میں ہوں گی

 

Share this article

Leave a comment