Saturday, 21 September 2024


مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بیسویں صدی کی نہیں جدید دور کی کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔ مکی آرتھرکو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالے ایک برس ہونے کو ہے اور اب انہیں احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بیسویں صدی کی کرکٹ کھیلتی رہی ہے۔ گیانا میں ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ اب نئے تقاضوں کے مطابق کھیلنا ہو گا ۔ مکی آرتھر مانتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی اور نہ ہی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل ایکسپوژر ہے، یہ حقائق اپنی جگہ مگرکھلاڑیوں کو ہر صورت میں جدید دور کے مطابق کھیلنا ہو گا ۔ ہیڈ کوچ کو پاور ہٹرز کی کمی بھی ستاتی ہے ،و ہ کہتے ہیں کہ پاور ہٹرز نہ ہونے کی وجہ سے 20 سے30 رنز کم بن رہے ہیں ۔شرجیل خان کی صورت میں اچھا کرکٹر ملا تھا لیکن اب اس کو کھو دینا بہت بڑا دھچکا ہے ۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائر منٹ پر ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کوچ کو ہر صورت حال سے نمٹنا پڑتا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل سے بہت پر امید ہوں ۔ فٹنس اور ٹریننگ کو کھلاڑیوں کے لئے چیلنج بنا دیا گیا ہے ۔

 

 

Share this article

Leave a comment