Saturday, 21 September 2024


پاور ہٹر کو کھودینا کرکٹ کے لئے بڑا دھچکا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ شرجیل خان جیسے پاور ہٹر کو کھودینا بہت بڑا دھچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں قومی کوچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پاور ہٹرز کی کمی ہے اور 20 سے 30 رن کم بناتے ہیں،شرجیل خان جیسے پاور ہٹر کو کھودینا بہت بڑا دھچکا ہے۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 20 ویں صدی کی کرکٹ کھیلتی رہی ہے،کھلاڑیوں کو بتا دیا کہ اب جدید دور کی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونا اور آئی پی ایل جیساایکسپوژر نہ ملنا حقائق ہیں،پاکستان ٹیم کے مستقبل سے پر امید ہوں اور فٹنس و ٹریننگ کو کھلاڑیوں کیلئے چیلنج بنا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورہ پر موجود ہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 او ر ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز ہونا ابھی باقی ہے۔a

 

Share this article

Leave a comment