Saturday, 21 September 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر بڑی مندی ، 100 انڈیکس میں 506.68 پوائنٹس اور مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 64 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 45 روپے کی کمی تاہم تجارتی حجم میں 80 کروڑ 34 لاکھ 43 ہزار 531 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اسی طرح خرید و فروخت میں بھی ایک کروڑ 55 لاکھ 67 ہزار 700 حصص کی تیزی رہی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 506.68پوائنٹس کی کمی سے 47950.58 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر 23 کروڑ 33 لاکھ 86 ہزار 260 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 4 کروڑ 76 لاکھ 67 ہزار 80 روپے رہا۔
مارکیٹ کیپیٹل 96 کھرب 3 ارب 98 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار 93 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 20 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 48 روپے رہ گیا۔
فیوچر ٹریڈنگ میں 99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 79 لاکھ 54 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 62.93 روپے کے اضافے سے 1321.58 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی سودے بھی 31.24 روپے کی تیزی سے 888.90 روپے پر بند ہوئے۔
سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 79.28روپے کی مندی سے 1506.38 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 7000 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹیل مل کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 18 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 25.40 روپے سے شروع ہو کر 24.40 روپے پر بند ہوئی جبکہ لوٹے کیمیکل کے ایک کروڑ 71 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے 10.99 روپے سے شروع ہو کر 11.16 روپے پر بند ہوئے۔
جبکہ30انڈیکس بھی 342.58 پوائنٹس کی مندی سے 25459.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح آل شیئر انڈیکس میں 285.01 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس 269.69 پوائنٹس کی کمی سے 19414.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 245.35 پوائنٹس کی مندی سے 16829.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔
 

 

Share this article

Leave a comment