Friday, 20 September 2024


سیکریٹری تعلیمات سندھ کو میرٹ پر افسران کو تعینات کرنا ہوگا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) محکمہ تعلیم کراچی کے صدر ملک خورشید احمد قادری ، جنرل سیکریٹری محمدافضال خان، انورعلی ابڑو، ایس جمال، اظہربھٹو ، سیداحسان علی نے مشترکہ بیان میں سیکریٹری تعلیم اسکولز کی جانب سے ڈائریکٹر اسکولز کراچی سے گریڈ 1 تا16 تدریسی وغیرتدریسی ملازمین کے ٹرانسفر پوسٹنگ ودیگر اختیارات ختم کرکے خود رکھنا ملازمین کے ساتھ ظلم وناانصافی ہے، سیکریٹری تعلیمات سندھ کو میرٹ پر افسران کو تعینات کرنا ہوگا ۔ ڈائریکٹر اسکولز کے اختیارات فوری بحال کئے جائیں اور اسکولز کیڈر سے ہی ڈائریکٹراسکولز تعینات کیا جائے اوراختیارات کی مرکزیت ختم کرکے نچلی سطح تک کیا جائے، اگر اسکولز کیڈر میں افسران نااہل ہیں تو اس کی سزا لاکھوں زیرتعلیم بچوں اور ہزاروں ملازمین کو نہ دی جائے۔

 

 

Share this article

Leave a comment