Friday, 20 September 2024


بھارت چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کو شکست دینے کا خواب دیکھنے لگا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ کی گیدڑ بھبکی کے بعد گھٹنے ٹیکنے والے بھارتیوں نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے میچ پر تبصرے شروع کر دئیے اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی بھارت کی کامیابی کی نوید سنانا شروع کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹس میں پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈبرقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی فتح حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ”بھارت چیمپینز ٹرافی میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کو شکست دے گا۔“
بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی نے کہا کہ ”گزشتہ 8 سے 10 سال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان معیار کا بہت بڑا فرق ہی وہ اصل وجہ ہے جس کے باعث بھارت ہر مرتبہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت چیمپینز ٹرافی میں 4 جون کو برمنگھم میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کو شکست دے گا۔“
گنگولی کا کہنا تھا کہ ”بھارت ورلڈکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کے میچوں میں پاکستان کے خلاف اب تک ناقابل شکست رہا ہے اور یہ سکور 11-0 ہے یعنی بھارت نے 11 میچوں میں پاکستان کو شکست دی اور پاکستان ایک بھی میچ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”90 ءاور 2000ءکے آغاز میں بھارت نے عالمی مقابلوں میں پاکستان سے بہتر کھیل پیش کیا کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کچھ زیادہ فرق نہیں تھا اور اس وقت پاکستانی ٹیم بہت زبردست تھی جس میں وسیم اکرم، وقار یونس، انضمام الحق، سعید انور، جاوید میانداد اور سلیم ملک جیسے کھلاڑی شامل تھے۔ لیکن 2005 ءکے بعد پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی۔ وہ بھارت سے معیار کے مقابلے میں بھی ہارے اور بھارت نے خوش قسمتی سے بڑے میچوں میں زیادہ بہتر طریقے سے دباﺅ برداشت کیا۔“

 

Share this article

Leave a comment

comments2

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    19/07/2017

    Stendra Tablets Medicine viagra Vendo Cialis Napoli

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    08/07/2017

    Derniers Conseils Plus Longs online pharmacy Can Keflex Cure Chlamydia Apa Format