Friday, 20 September 2024


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامک کانفرنس میں شرکت

 

ایمزٹی وی (ریاض)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلامک کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے ۔اقتدار کے بعد یہ انکا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر سعودی عرب میں شروع ہونے والی اسلامک کانفرنس میں شرکت کیلئے آج ریاض پہنچیں گے اور اسلام پر لیکچر دیں گے ۔سعودی عرب کے دورے کے دوران ٹرمپ کے ہمراہ انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی موجود ہونگی۔
کانفرنس میں وزیر اعظم نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 40سے زائر ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے جبکہ اس دوران وزیر اعظم نوازشریف اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نوازشریف بھی سعودی شاہ سلیمان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے ۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں متعدد معاہدے ہونے کا بھی امکان ہے ۔وزیر اعظم مسجد نبوی میں حاضری بھی دیں گے اور اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کریں گے ۔
اس دورے کے دوران وزیر اعظم نوازشریف اور جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment

comments70