Saturday, 21 September 2024


محمد میڈیکل کالج میں کانووکیشن 2017 کا انعقاد

 


ایمزٹی وی (میرپورخاص)محمد میڈیکل کالج میرپورخاص میں کانووکیشن 2017 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا کہنا تھا کہ قوموں کے عروج میں تعلیم نے ہمیشہ بنیادی کردار اد کیا ہے،ڈاکٹری مسیحائی پیشہ ہے ،جو دنیا وآخرت سنواارنے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاڈاکٹروں کو دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی چاہئے اس طرح وہ دنیا اور آخر ت میں سرخرو ہوسکتے ہیں بلکہ قلبی اطمینان اور سکون بھی میسر ہوتا ہے
انہوں مزید نے کہا محمد میڈیکل کالج سندھ کے پسماندہ علاقے میں جدید میڈیکل تعلیم کے فروغ میں بڑا مثبت اور اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کے لیے اس کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے ولے طلبہ وطالبات نہ صرف ملک بھربلکہ بیرون ممالک میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا معیار کسی بھی دنیا کے بڑے تعلیمی ادارے سے کم نہیں ہے

کانووکیشن سے پرنسپل پروفیسر غلام علی میمن ،وائس پرنسپل پروفیسر شمس العارفین خان نے بھی خطاب کیا جبکہ پروفیسر آمنہ میمن نے تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹروں سے حلف لیا ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور پروفیسر سید رضی محمد نے ڈاکٹروں میں میڈل اور ڈگری تقسیم کیں ۔

 

Share this article

Leave a comment