Saturday, 21 September 2024


کشمیر میں پاکستان کی فتح کا جشن

 

ایمزٹی وی (سری نگر)پاکستانی ٹیم کے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جینتے پر پاکستان بھر میں جشن منایا جارہاہے تاہم سب سے شاندار جشن مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں منایا گیا جہاں بڑی تعداد میں کشمیریوں نے بھارت کی عبرتناک شکست پر بھارتی فوج کا کرفیو توڑتے ہوئے آتش بازی کی، بھنگڑے ڈالے اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد کشمیر ی بڑی تعداد میں بھارتی فوج کا کرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد مقبوضہ وادی میں ٹی وی کی دکانوں پر جمع نظر آئی اور پاکستان کی جیت کے بعد آتش بازی کے ساتھ ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتی رہی۔
 
 
جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کی فتح کا جشن مناتے رہے، کشمیریوں کا کہنا تھا کہ یہ وہی موقع ہے جس کا انہیں بہت عرصے سے انتظار تھا۔۔۔یہ ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے۔
 
ٹرافی جیتنے کی خوشی اپنی جگہ، وہ سیاسی طور پر بھی اپنی خوشی منا رہے ہیں۔ہم فخر زمان کی سنچری پر خوشی ٹوئٹر کے بجائے کشمیر کی گلیوں میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کے سامنے منارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی گئی تصاویر میں کشمیریوں کو آتش بازی کرتے اور بھنگڑے ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔کچھ کشمیروں نے تو پاکستان کی بیٹنگ ختم ہونے کے فوری بعد ہی خوشی منانا شروع کر دی۔
 
کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہر طرف آتشبازی ہو رہی اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں عید کا سماں ہے۔جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے جشن کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شئیر کی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment

comments2

  • Comment Link RonLash

    RonLash

    09/10/2017

    Buy Propecia For Acne Indian Viagra Tablets viagra Baclofene Eureka Promosiones De Viagra Will Keflex Cause Yeast Infection

  • Comment Link Rafaelphort

    Rafaelphort

    21/06/2017

    tomar viagra 50mg
    Levitra Online
    buy cialis uk next day delivery
    http://levitraclr.com/ - Levitra 20 mg
    donde puedo comprar sildenafil