Friday, 20 September 2024


کراچی میں مون سون کا نیا سلسلہ

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے موس خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کا نیا سسٹم شروع ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے۔ خوشگوار موسم میں شہریوں نے ساحلِ سمندر کا رخ کرلیا ہے ، بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں ندی نالے بھر گئے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیاہے اور گندگی کا ڈھیر لگ گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ مزید اگلے دو روز تک جاری رہے گا۔

 

Share this article

Leave a comment