Friday, 20 September 2024


متحدہ پاکستان کا حیدر آباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ

ایمز ٹی وی (حیدرآباد) متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین اور ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی اور زبیر احمد خان نے شہر میں ہونے والی بارشوں میں نکاسی آب کے حوالے سے نشیبی علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لطیف آباد، حالی روڈ و دیگر علاقوں کے بلدیاتی نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے واسا افسران کو جلد سے جلد بارشوں کے پانی کی نکاسی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں نکاسی آب کے لئے واسا اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرے اور شہر میں ہونے والی بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے زحمت نہ بننے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد حق پرستوں کا شہر ہے،اس شہر کو لاوارث سمجھنے والے ہوش کے ناخن لے۔ رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت میں غفلت اور لا پروائی برتنے والے افسران فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں نکاسی آب کے حوالے سے مسائل پیدا ہوئے تو حق پرست عوامی نمائندے اور عوام افسران کا محاسبہ کریں گے
 

Share this article

Leave a comment