Sunday, 22 September 2024


سندھ ایجوکیشن کمیشن کی بجلی منقطع

 

 ایمز ٹی وی(تعلیم) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی گئی ہے، یہ بجلی تین روز قبل منقطع کی گئی ہے جس کی وجہ سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے دفتر آنا چھوڑ دیا ہے، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کو چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے تاہم فعال سیکرٹری تعینات نہ ہونے کے باعث یہ مکمل طور پرز فعال نہیں ہو سکا ہے ۔

اس وقت سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری گزشتہ20روز سے ملک سے باہر ہیں، چار سال کے دوران اب تک سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے صرف دو اجلاس منعقد ہو پائے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دفتر کلفٹن میں واقع ہے جو کرائے پر لیا گیا ہے، کرائے کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment