Sunday, 22 September 2024


16ویں سالانہ ینگ لیڈرز کانفرنس آج سے کراچی میں شروع

ایمز ٹی وی (تعلیم) 16ویں سالانہ ینگ لیڈرز کانفرنس کراچی کے ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں شروع ہوگئی ہے ۔اس چھ روزہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے 300 نوجوان مرد و خواتین شرکاء شریک ہیں ،اسکول آف لیڈر شپ کے تحت ینگ لیڈرز کانفرنس کا انعقادسال 2002 سے کیا جارہا ہے ۔اس کانفرنس کا مقصد شرکاء کو تعلیم،مہارت اور تجربے سے سرفراز کرنا ہے جو کہ ان کی آئندہ کی زندگیوں میں مدد فراہم کرسکیں،اس کانفرنس میں 50 سے زائد مقررین،ماہر تعلیم، لکھاری، ٹرینرز، سیاستدان اور معروف شخصیات شرکاء کو لیکچر دینگے

جبکہ کانفرنس کے منٹورز لیڈر شپ، معاشیات، سیاست، ماحولیات ،تعلیم،ترقی سے تعلق تقاریر کرینگے جس کیلئے انہیں اسکول آف لیڈر شپ کی ٹیم اور ٹرینرز کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہوگی ۔چھ روزہ کانفرنس کے آغاز کے پہلے روز پرسنل لیڈر شپ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انفرادی قائدانہ صلاحیتوں اور دیگر امور کا احاطہ کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسکول آف لیڈر شپ کی بانی شیریں نقوی کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں ہے بلکہ ملک کے نوجوانوںکی حوصلہ افزائی اور ان کی رہنمائی کیلئے مربوط پلیٹ فارم بھی ہے، اسکول آ ف لیڈر شپ کے ڈائریکٹر کامران رضوی نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمد کیا ۔منٹورز کے ایک پینل نے اس کے بعد پرسنل لیڈر شپ کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،ای بی ایم کے سی ای او ،ایم ڈی زیلاف منیر نے ینگ لیڈر شپ کی تھیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو انکی ان صلاحیتوں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment