Saturday, 21 September 2024


ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں فیڈر ل بی ایریا بلاک 7 باغ اولیاء میں ’’پرچم کشائی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور ہمدردوں نے قومی پرچموں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی اور قومی و ملی نغموں پر اپنے جوش و جذبے اور خوشی کا اظہار کیا، تقریب کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، عاد ل خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر فیڈل بی ایریا ٹائون کے جوائنٹ آرگنائزر عابد نثار ، یوسی چیئرمین خرم فرحان ، باغ اولیا ء کمیٹی کے عہدیداران سید ارشد عقیل اور انیس محمد شاہ بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہاکہ کراچی کے عوام محب وطن اورپاکستان کا 70واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہے ہیں جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں، انہوں نے کہاکہ شہر کراچی کے عوام پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ ہیں، اور کراچی کے تمام عوام کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، ا

نہوں نے کہاکہ یہ مہینہ جشن آزادی کا ہے جو ہمیں بہت سے عہد یاد لاتا ہے اور ماضی کی یادیں تازہ کرتا ہے ، ہمیں سیاسی سطح پر بھی اور اداروں کو بھی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا اور ایک دوسرے کے آئینی و قانونی اختیارات کا پاس رکھنا چاہئے،ا

نہوں نے عزیز آباد میں ڈی ایس پی محمد حنیف اور ڈرائیور کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ محمدحنیف اور ان کے ڈرائیور کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے کہاکہ پاکستان سے محبت ہمارے خون میں رچی بسی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment