Saturday, 21 September 2024


گورنر ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات

ایمز ٹی وی(کراچی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ گورنرہاؤس کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کی جب کہ وفد میں عامر خان، فیصل سبزواری، کنورنوید اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ اس سے قبل گورنرہاؤس سندھ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورگورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں گورنر نے وزیراعظم کوسندھ میں انفرااسٹرکچرکی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کیلیے مزید تعاون بڑھائے گی،

کراچی کو معاشی سماجی ترقی دینے کا ویژن ہمارے ہی پاس ہے، سیاسی محاذ آرائی سے گریزکیا جائے۔ وزیر اعظم نے گورنر سے کراچی آپریشن پر پیش رفت اور کچھ روز سے جرائم کی وارداتیں دوبارہ بڑھنے کی خبروں سے متعلق استفسارکیا، جس پرگورنرسندھ نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر دوبارہ شروع ہوئی ہے

 

Share this article

Leave a comment