Saturday, 21 September 2024


کراچی کے تعلیمی اداروں میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام

ایمز ٹی وی(تعلیم) قائد اعظم یونیورسٹی میں 70سالہ جشن آزادی اور یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سللسہ میں قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محمد علی سعید فائونڈیشن کے تعاون سے 1000پھل دار درخت لگائے جائیں گے

کرا چی پبلک اسکو ل کے کے پی ایس کے اسپو رٹس کوا رڈینیٹر سید منیر علی قا دری کے مطا بق تمام برا نچز میں پرچم کشا ئی کی تقریب منعقد ہو گی مر کزی تقر یب سفا وی کیمپس میں منعقد ہو گی اسکو ل کی پر نسپل مسز اختر معروف 14اگست کو صبح 8بجے پر چم کشائی کر یںگی٭ وفاقی جامعہ اردو میں ’’پاکستان کے70ویں یوم آزادی ‘‘ کے موقع پر پیر14 اگست کی صبح7بجکر55منٹ پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد جامعہ اردو کے گلشن اقبال کیمپس میں پرچم کشائی کرینگے اورصبح 8بجے سب مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے۔

پروگرام میں جامعہ اردو کے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین اور طلباء و طالبات شرکت کریں گے.

 

Share this article

Leave a comment