Saturday, 21 September 2024


بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں 70ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

 

ایمزٹی وی (تعلیم)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں پاکستان کے70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 

پروگرام کے آغاز میں قومی ترانہ پیش کیاگیا جبکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 100پاﺅنڈ کا کیک کاٹاگیا ۔تقریب میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلرڈاکٹر اختر بلوچ اساتذہ اور طلبا و طالبا ت کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اختر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم آج کے دن پاکستان کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں

 

اس موقع پر استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کے طلبا و طالبات کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

 

Share this article

Leave a comment