Saturday, 21 September 2024


سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی بارش کے باعث متاثر

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب اور دیگر علاقوں میں لگنےوالی عارضی مویشی منڈیاں پیر اور منگل کی رات ہونے والی موسلا دار بارش کے باعث جل تھل ہوگئیں ، اور انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں سیکورٹی اہلکاروں نے رات میں منڈی کو گھیرے میں لے کر خرید وفروخت کے لئے بند کردیا تھا جبکہ شدید بارش کے باعث مویشی بھی پریشان ہوئے رسہ تڑا کر ادھر ادھر بھاگنے لگے ،تیز ہوا کے باعث تنبو اڑ گئے ، منڈیوں میں مویشیوں کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے تاہم مویشیوں کی حفاظت کے لئے بیو پاری کھلے آسمان تلے بیٹھے رہے ۔

مویشی منڈی سہراب گوٹھ میں بارش کے باعث خرید وفروخت کی سر گر میاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث مویشیوں کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے ۔

مویشی منڈی سہراب گوٹھ پر گاہکوں کو گندگی اور کیچڑ کے باعث خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے ،دریں اثنا شہر میں حکومت کی جانب سے صرف ایک منڈی کے انعقاد کے اعلان کے باوجود اس وقت 6 سے زائد بڑی منڈیاں لگ چکی ہیں جبکہ بازاروں میں راویتی طور پر بکروں کی خرید وفروخت جاری ہے

 

Share this article

Leave a comment