Friday, 20 September 2024


این اے 120 کا معرکہ (ن) لیگ ہی جیتے گی، مریم نوازکاچیلنج

 

ایمزٹی وی (لاہور)ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لندن نہیں جا رہی الیکشن مہم چلاؤں گی، پارٹی کے رہنما اورکارکنان مہم کوتیز کریں جب کہ گھر گھر مہم کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد صادق اور امین ہیں جب کہ ان کی محبت دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی، مخالفین جو مرضی کرلیں این اے 120 کا معرکہ (ن) لیگ ہی جیتے گی، (ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

 

Share this article

Leave a comment