Saturday, 21 September 2024


سابق وزیر اعظم لندن چلے گئے

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمار داری کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں.میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ایئرپورٹ پر انہیں وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے رخصت کیا۔
نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے ، اس کے علاوہ وہ عید الاضحیٰ بھی وہیں منائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کی تاریخ طے نہیں ہے تاہم وہ ایک ہفتے میں وطن واپس لوٹ آئیں گے۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا لندن میں علاج جاری ہے، جس کی وجہ سے این اے 120 پر ان کی انتخابی مہم مریم نواز چلارہی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment