Saturday, 21 September 2024


پی آئی اے کاطیارہ دورانِ پرواز بند، کئی مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی

 

ایمزٹی وی (لاہور)پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 296 کا دوران لینڈنگ ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو بحفاظت اتار لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے
296 خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے دوران ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا اور فضا میں ہی جہاز کے انجن کا کور بھی کھل گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو زمین پر لینڈ کروا دیا۔
جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم کے خراب ہونے اور فضا میں ہی انجن کور کے کھلنے کی خبر سن کر مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جب کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے زمین پر ٹکرانے سے مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور چیخ و پکار شروع کردی۔
ترجمان کے مطابق لینڈنگ کے بعد جہاز رن وے پر ہی رک گیا جس کے باعث 30 منٹ تک رن وے بند رکھا گیا اور جدید مشینری کی مدد سے جہاز کو رن وے سے ہٹایا گیا جب کہ جہاز ٹھیک کرنے کے لئے پی آئی اے نے کراچی سے ماہرین کی ٹیم طلب کرلی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment