Saturday, 21 September 2024


لیاقت کالج برائےسائنس اینڈمینجمنٹ میں یوم دفاع کے موقع پرمزاکرےکااہتمام

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)ضیاء الدین یونیورسٹی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر انواراحمدزئی کی زیرصدارت لیاقت کالج برائےسائنس اینڈمینجمنٹ میں یوم دفاع کے موقع پرمزاکرےکاانعقادکیا گیا۔ مذاکرے سےخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ نظریات کا دفاع بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نصف صدی قبل ہمارے ملک کے سرحدی دفاع کے لئے افواج پاکستان نے جس عزم کا مظاہرہ کیا تھا اور شہیدوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا تھا وہ تشکیل پاکستان کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بری فوج کے ساتھ فضائیہ اور بحریہ نے جس اتحاد اور اجتماعی قوت کا ثبوت دیا اس سے دنیا بھر میں ہماری فوج اور ملک کا مقام بلند ہوگیا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment