Saturday, 21 September 2024


ذہین اورضرورت مند طلبامیں اسکالر شپ کےچیک تقسیم

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس میں ذہین و ضرورت مند طلبہ میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں شہید بھٹو کیمپس کے آڈیٹوریم میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی کیمپس کے پرووائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی انڑ اور پیٹرولیم ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل میر سجاد حسین تالپور تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔
تقریب میں ذہین اور ضرورت مند طلبہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیڈ بیسڈ اسکالرشپ چیک دیئے گئے پرووائیس چانسلر ڈاکٹر مختیار علی انڑ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کے چیک ضرورت مند طلبہ کے لیے مالی مددہے وہ پر امید ہیں کہ جن طلبہ کو چیک ملے ہیں وہ مزید محنت کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment