Saturday, 21 September 2024


امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے پرائیوٹ کےسالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کااعلان کردیا۔
ناظمِ امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے (پرائیویٹ)کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں13ستمبر سے19ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔
فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ امتحانی فیس3 ہزار 3سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment