Friday, 20 September 2024


کراچی کو سیوریج کے مسائل سے پاک کرنے کی ہدایت جاری

 

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ شہر سے فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے ازالے کے لئے رات دن بغیر کسی وقفہ کے کام جاری ہے ، شہری فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے حوالے سے واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹر سے رابطہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ ایم ڈی واٹربورڈ ،ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان اور دیگر حکام کے ساتھ نارتھ کراچی ،نیوکراچی ، پہاڑ گنج ، لیاقت آباد ، جمشید ٹاؤن، کمیاڑی ،شاہ فیصل کالونی ،صدر اور ملیر کے مختلف علاقوں میں گئے اور واٹربورڈ کے عملے کو جاری ترقیاتی کام کی رفتار میں اضافہ کی ہدایت کی- وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے بیٹھ جانے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا معائنہ کیا، موسیٰ کالونی میں سیوریج کے مسائل پر ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئر توقیر احمد خان کو بلاکسی وقفہ کے کام جاری رکھنے اور علاقہ کو سیوریج مسائل سے مکمل پاک کرنے کی ہدایت دی، اردو چوک اورنگی ٹاؤن میں 36انچ قطر کی پانی کی لائن میں 5سے زائد ہونے والے لیکیج کے خاتمہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

Share this article

Leave a comment