Saturday, 21 September 2024


کراچی میں شدید گرمی کی ایک نئی لہر، گرمی میں اضافے کا خدشہ

 

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی گرم ہوائیں شہر قائد میں سمندر کی ہواؤں کو روک رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سورج نے کراچی والوں کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں اور شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ چکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 38 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں انتہائی کم ہیں جس کی وجہ شمالی گرم ہوائیں ہیں جو سمندری ہواؤں کو روک رہی ہیں۔ شہر میں دو متضاد سمتوں سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment