Friday, 20 September 2024


جامعہ کراچی کے اساتذہ کا حکومتِ سندھ سے مطالبہ

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم)کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے منتخب اراکین سنڈیکیٹ اورعہدیداران انجمن اساتذہ جامعہ کراچی طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر پرزور احتجاج کرتے ہیں۔ ۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ کی سنگینی کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سینئراستاد پروفیسر ڈاکٹر مطاہراحمد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اورایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی زندگی بچانے اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی مدمیں ایک خطیررقم درکارہے ۔

کراچی یونیورسٹی ٹیچرزفورم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ علاج کیلئےرقم کافوری اجرا کرے

 

Share this article

Leave a comment