Friday, 20 September 2024


جامعہ کراچی کا پروفیسر لاپتہ، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ اصول دین سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمداسماعیل کے گزشتہ 15 روز سے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسماعیل کی اہلیہ کے مطابق وہ 15 روز سے غائب ہیں اور جامعہ کی انتظامیہ نے پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
اہلیہ آمنہ اسماعیل نے میڈیا خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب چند رینجرز اہلکار گھر آئے اور انہوں نے میرے شوہر کو صرف شناختی کارڈ اٹھانے کی اجازت دی اور ساتھ لے کر چلے گئے۔ ڈاکٹراسماعیل کی گمشدگی کی درخواست چئیرمین شعبہ اصول دین کو دی جو ڈین آف اسلامک لرننگ اور وائس چانسلر ڈاکٹراجمل خان کو ارسال کردی گئی تاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسماعیل شعبہ اصول دین کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور ان کی اہلیہ نے ان کی گمشدگی کی درخواست دی ہے جس کے مطابق ڈاکٹراسماعیل کو رات کے وقت چند افراد گھر میں گھس کر انہیں زبردستی ساتھ لئے گئے، اس واقعے کو 15 روز ہوگئے ہیں اور انتظامیہ لاپتہ پروفیسر کے گھر والوں سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment