Monday, 11 November 2024


مسکن گیٹ سے فارمیسی چوک ڈاکٹرمطاہر(مرحوم) سےمنسوب

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی میں ڈاکٹرشیخ مطاہر احمد (مرحوم) سے منسوب شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہےمسکن گیٹ سے فارمیسی چوک تک چار اقسام کے چھ ہزار درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشیخ مطاہر احمد (مرحوم) سے منسوب شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں جامعہ کراچی کے مسکن گیٹ سے فارمیسی چوک تک چار اقسام کے چھ ہزار درخت اور پودے لگائے جائیں گے ۔

مذکورہ مہم میں جامعہ کراچی کی طلبہ سوسائٹی انوائرمینٹل کلب اور آئی بی اے کی طلبہ سوسائٹی کمیونیٹی ویلفیئر سروسز کے ممبران طلبہ نے ڈاکٹر معیز خان کی زیر نگرانی پودے لگاکر مذکورہ مہم کا آغاز کیا۔

واضح رہے ڈاکٹر مطاہر شیخ کا تعلق شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے تھا جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اورکراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور طویل علالت کے باعث جمعرات 5 اکتوبر کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

 

Share this article

Leave a comment