Wednesday, 25 September 2024


ایس ایس سی پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایس ایس سی پارٹ ون جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات سال 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر میں15ہزار 31 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 14ہزار621امیدوار شریک ہوئے جبکہ410غیر حاضر رہے۔

مجموعی طور پر پانچ پرچوں میں 7744، چار پرچوں میں 3049، تین پرچوں میں 1785، دو پرچوں میں 1075 اور ایک پرچہ میں 593 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ میں بھی 8327امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 7265 امیدوار شریک جبکہ 1062 غیر حاضر رہے۔ مجموعی طور پر پانچ پرچوں میں 3021 ، چار پرچوں میں 1876، تین پرچوں میں 1122، دو پرچوں میں 705 جبکہ ایک پرچہ میں 471امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی۔

 

Share this article

Leave a comment