Tuesday, 24 September 2024


خیبرپختونخواہ کےتمام سرکاری کالجوں میں کلاسوں سے بائیکاٹ

ایمز ٹی وی (خیبرپختونخواہ / تعلیم ) پروفیسرزاینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے کلاسوں کے بائیکاٹ کے باعث خیبرپختونخواہ کےتمام سرکاری کالجوں میں تدریسی عمل ٹھپ ہوگیا۔ پروفیسرز اور لیکچرار ایسوسی ایشن نے کالجوں میں بورڈ آف گورنر سسٹم کو مسترد کردیا ۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی کے مطابق خیبرپختونخواہ کےتمام سرکاری کالجوں میں کلاسوں سے بائیکاٹ کیا ہے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان کا کہنا ہے کہ حکومت جلد اساتذہ کے اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل کرے ۔

 

Share this article

Leave a comment