Saturday, 21 September 2024


چیف جسٹس کا نیب کی حرکتوں پر ردِعمل

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ کی سر براہی میں قائم دورکنی بینچ کے روبرو نیب انکوائری میں خاتون عاصمہ سمیت دیگر کو ہراساں کرنے اور نوٹس بھیجنےکےخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے نیب سے استفسارکرتے ہوئے کہا کہ کیوں ہراساں کیا جارہا ہے دس دس سال تک نیب انکوائریاں کرتا ہےاورلوگوں کو پریشان کرتا ہے۔

عدالت نے نیب کی جانب سےخواتین کوہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے پرہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی۔

 

Share this article

Leave a comment