Saturday, 21 September 2024


میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

 

ایمز ٹی وی(کراچی)سندھ کے میڈیکل وڈینٹل کالجز اور یکساں داخلہ پالیسی کے تحت انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا، صوبے کے 5مقامات پر انٹری ٹیسٹ میں 12ہزار 775طلبہ وطالبات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں 7ہزار 260طلبا نے شرکت کی، جوابات کی شیٹ ٹیسٹ کے فوری بعد ویب سائٹ پر جاری کردی گئی، این ای ڈی یونیورسٹی میں میڈیکل کالجوں اور جامعات میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے باعث یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گیئں اور ٹریفک کا دباﺅ بڑھنے سے امیدواروں کے ساتھ آئے والدین اور اہل خانہ پریشان ہو گئے

سندھ کے میڈیکل کالجوں اور جامعات میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے زریعے لیا گیا کراچی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی کے کانووکیشن گراﺅنڈ مین کیا گیا جس میں 7ہزار 260طلبہ وطالبات شریک ہوئے ، ایڈمیشن کمیٹی فارایڈمیشن ٹو میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت اسلم پیچوہو اور احکام نے انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوںنے طلبہ سے بات چیت کی،

پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سندھ کے میڈیکل کالجز کے یکساں داخلہ پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلے کے خواہشمند 25ہزار طلبہ وطالبات کے داخلہ ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment